پائلٹ نے اپنے استاد کا دل جیت لیا
(نیٹ نیوز/ایمرا نیوز)
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوران پرواز جب پائلٹ کو معلوم ہوا کہ اسی پرواز میں ان کے استاد بھی سفر کر رہے ہیں تو اس نے اپنے ٹیچر کا شکریہ ادا کرنے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا اہتمام کیا۔ترکش ایئرلائن کے ایک پائلٹ نے دوران پرواز اپنے استاد کو انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
Turkish Airlines pilot thanks his school teacher who was on board the flight. Very moving and shows the ultimate respect to the educators who shape our lives. pic.twitter.com/loEvkLQh3m
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) November 28, 2018
پائلٹ نے جہاز کے عملے کو گلدستہ دے کر استاد کی نشست پر بھیجا اور خود کاک پٹ سے مائیک پر ان کو مخاطب کرکے شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اپنی کامیابی کا سارا کریڈٹ بھی انہیں دیا۔اپنے طالب علم کی جانب سے تشکر کا اظہار سن کر استاد تو آب دیدہ ہوئے ہی، جہاز میں موجود دیگر مسافر بھی جذباتی نظر آئے جس کے بعد جہاز کے عملے نے پائلٹ کے استاد کو گلدستہ پیش کرکے ان کا ہاتھ چوم کر مصافحہ کیا۔ پائلٹ خود استاد کے پاس آئے اور ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔