پاکستان سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے باہر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے لیے برطانیہ کی جانب سے سفری پابندیں کے حولے سے خوشخبری آئی ہے.تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ مجھے تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ مجھے علم ہے کہ پچھلے پانچ ماہ کتنے مشکل تھا بہت سارے لوگوں کے لیے جو پاکستان اور برطانوی کے درمیان قربت پر انحصار کرتے ہیں۔ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نےمزید لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا تاکہ دونوں ممالک میں ڈیٹا شیئرنگ اور عوامی صحت کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس کے مطابق برطانیہ نے پاکستان سمیت 8 ممالک کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق بدھ 22 ستمبر کی صبح 4 بجے سے ہوگا جبکہ بین الاقوامی سفر کیلئے 4 اکتوبر سے نیا نظام متعارف کرا رہے ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق اس لسٹ میں پاکستان کے علاوہ ترکی، مصر، مالدیپ، سری لنکا، عمان، بنگلا دیش اور کینیا بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔