پوری کابینہ ‘افسردہ’،طالبان نے معافی مانگ لی
افغانستان (ویب ڈیسک)طالبان نے پاکستان سے معافی مانگ لی ہے.تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر ہوئی تھی جس میں افغانستان میں پاکستان کی جانب سے امدادی ٹرک پر لگا پاکستان کا جھنڈا کارکنان کی جانب سے اتارا گیا اوراہلکار جھنڈے کو پھاڑنے کا کہتے نظر آ رہے ہیں .اس حوالے سے طالبان نے وضاحت پیش کی ہے .طالبان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امدادی ٹرکوں سے پاکستان کا جھنڈا ہٹانے والے کارکنان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے.اس کے علاوہ اس عمل سے پاکستانی عوام کو ٹھیس پہنچنے پرہم معذرت کرتے پیں ۔
ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستانی جھنڈے کو ٹرک سے ہٹانے پر اسلامی امارات کی پوری کابینہ ‘افسردہ’ ہے۔ہمسایہ ملک کے عوام کو یقیناً اس واقعے سے ٹھیس پہنچی ہوگی جس پر ہم معذرت کرتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حرکت میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور ان سےاسلحہ بھی واپس لے لیا گیا جبکہ اسلامی امارات کے قانون کے مطابق انہیں سزا دی جائے گی۔