پیٹرول بم کے بعد اب عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا
اسلام آباد (ویب ڈیسک)حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے.تفصیلات کے مطابق بجلی ایک سال کے لئے 1 روپیہ 70 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے. حکومت کی جانب سے پیٹرول بم کے بعد اب عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگایا گیا ہے. نیپرا کی جانب سے بجلی ایک سال کیلئے 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے، اور اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 90 ارب روہے کا بوجھ پڑے گا، اس حوالے سے اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نیپرا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ہونے والا حالیہ اضافہ 2019-20 اور 2020-21 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا ہے . فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں پر ہو گا جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔