پی ایس ایل تھری ڈرافٹ: نامور کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ بن گئے
کراچی(M92)پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں متعدد نامور کرکٹر لیگ کا حصہ بن گئے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے مالکان کو ایونٹ کا حصہ بننے پر مبارک باد پیش کی اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے کوششیں کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل 2018 کے سیمی فائنل مقابلے لاہور میں منعقد کرائے جائیں گے جبکہ انہوں نے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں منعقد کرانے کے حوالے سے کہا کہ وہ پی ایس ایل تھری کا فائنل نیشنل اسٹیڈیم میں کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا ڈرافٹ لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جس میں 500 مقامی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں میں سے لیگ کی فرینچائز مالکان اپنی ٹیموں کے لیے منتخب کیا۔پی ایس ایل ٹیموں نے گزشتہ ایڈیشن کے اپنے کھلاڑیوں میں سے 9 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جبکہ موجودہ ڈرافٹس کے دوران وہ پلاٹینیئم، ڈائمنڈ اور گولڈ کی کیٹیگری میں ایک ایک کو منتخب کر لیا جبکہ یہ ٹیمیں سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری 2، 2 کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔
اب تک ڈرافٹس کی صورتحال
پلاٹینیئم
اسلام آباد یونائیٹڈ: جین پال ڈومینی (جنوبی افریقہ)
کراچی کنگز: کولن انگرام (جنوبی افریقہ)
لاہور قلندرز: کرس لین: (آسٹریلیا)
کوئٹہ گلیڈیئٹرز: شین واٹسن (آسٹریلیا)
پشاور زلمی: ڈوین براوو (ویسٹ انڈیز)
ملتان سلطانز: عمران طاہر (جنوبی افریقہ)
ڈائمنڈ
اسلام آباد یونائیٹڈ: لک رونکی (نیوزی لینڈ)
کراچی کنگز: مچل جانسن (آسٹریلیا)
لاہور قلندرز: مستفیض الرحمٰن (بنگلہ دیش)
کوئٹہ گلیڈیئٹرز: کارلوز بریتھ وویٹ (ویسٹ انڈیز)
پشاور زلمی: تمیم اقبال (بنگلہ دیش)
ملتان سلطانز: ڈیرن براوو (ویسٹ انڈیز)
گولڈ
اسلام آباد یونائیٹڈ: فہیم اشرف (پاکستان)
کراچی کنگز: لک رائٹ (انگلینڈ)
لاہور قلندرز: بلال آصف (پاکستان)
کوئٹہ گلیڈیئٹرز: راحت علی (پاکستان)
پشاور زلمی: حماد اعظم (پاکستان)
ملتان سلطانز: احمد شہزاد (پاکستان)
خیال رہے کہ یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل متعدد بین الاقوامی کھلاڑی پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لیے پاکستان میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی تھی۔
Leave a Reply