پی ٹی آئی کی مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے پارٹی فنڈنگ ریکارڈ تک رسائی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے پارٹی فنڈنگ تک رسائی کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے.تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے پارٹی فنڈنگ ریکارڈ تک رسائی دے دی۔مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی فارن فنڈنگ کیس پرالیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی.جس کے بعد الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت فرخ حبیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے پارٹی فنڈنگ ریکارڈ تک رسائی دے دی۔
سماعت کے بعد فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو شکست ہوئی ہے، (ن) لیگ کے 7 اور پیپلزپارٹی کے 12 ایسے اکاؤنٹس نکل آئے ہیں جو الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے تھے.
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے جعلی اکاؤنٹس سامنے لائیں گے، یہ وہ لوگ ہیں جو التوا کے پیچھے چھپ جاتے تھے لیکن ہم انہیں اب بھاگنے نہیں دیں گے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ریکارڈ کا جائزہ لے کر الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے۔