ڈالر 1 روپے 55 پیسے گرگیا
کراچی: (نیٹ نیوز/ایمرا نیوز)) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس دوران ٹریڈنگ چھ ہفتوں کے کم ترین سطح پر پہنچ گیا، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا۔کارباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا، دروان ٹریڈنگ مارکیٹ 1300 پوائنٹس سے زائد نیچے آ گئی۔ دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق مالیاتی اور جاری کھاتوں کے خسارے کو پورا کرنے کی خاطر حکومت کو رواں برس کم از کم 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے جس کے لئے حکومت نے اب تک کوئی جامع پالیسی عوام کے سامنے پیش نہیں کی۔دوسری جانب مہنگائی کی شرح میں اضافہ اور درآمدات کو لگام دینے کی خاطر سٹیٹ بینک نے شرح سود میں بھی ایک ساتھ ڈیڑھ فیصد کا اضافہ کر دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں مندی اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ڈالر کو لگام دینے کی خاطر سٹیٹ بینک کے سخت اقدامات کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 55 پیسے کمی کے بعد 137 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کرنے لگا۔