کابل ائیرپورٹ کے قریب ایک بار پھر دھماکا
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامدکرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ایک بار پھر دھماکا سنا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دھماکاکابل ائیرپورٹ کے قریب سنا گیا، اس حوالے سے ابھی تک مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کےمقام سے دھواں اٹھتادکھائی دیا۔
اس علاوہ 2 روز قبل بھی کابل ائیرپورٹ دھماکوں سے گونج اٹھا تھا جس میں 13 امریکی فوجیوں اور 2 برطانوی شہریوں سمیت 170 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے، ان دھماکوں سے دو روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے حملے کا الرٹ جاری کیا تھا۔گذشتہ روز بھی امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ایک بار پھر کابل ائیرپورٹ پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھاکہ کابل ائیرپورٹ پر 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران نئے حملے کا خدشہ ہے۔مختلف حلقوںمیںاس حوالے سے خاصی تشویش بھی پائی جارہی ہے کہ یکے بعد دیگریہ کیا سلسلہ چل نکلاہے اور لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہیں.