طالبان سے پاکستان سمیت عالمی برادری کی کیا توقعات ہیں؟امریکا کا اہم بیان
واشنگٹن (ویب ڈیسک)افغانستان میں طالبان کےقبضے کے بعد وہاں حکومت سازی کے معاملات جاری ہیں .دنیا کی نظر اس وقت افغانستان پر ہے کہ اب وہ کیا حکمت عملی اختیار کرتے ہیں.اس حوالے سے امریکا کی جانب سے بیانات جاری ہیں .تازہ ترین صورتحال کے مطابق امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر سب ایک ہی اور درست سمت پر چل رہے ہیں اس بات کو یقینی بنانے کے حوالےسے پاکستانی قیادت رابطے میں ہیں.
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہے افغانستان سے حاصل ہونے والے فوائد کا تحفظ سب کے حق میں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان سے جو توقعات عالمی برادری اور امریکا کو ہیں وہی پاکستان کو بھی ہیں ۔انہوں نے پاکستان کی سیاسی حکمت عملی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نےہمیشہ تمام دھڑوں پر مشتمل افغان حکومت کی بات کی ہے.پاکستان نے ہمیشہ خواتین اور اقلیتوں کا تحفظ کی بات کی ہے.