امریکی انخلا مکمل ، طالبان کا جشن اور ہوائی فائرنگ
افغانستان (ویب ڈیسک)20 برس کی طویل جنگ کا خاتمہ ہو گیا.طالبان نے آخر کار افغانستان کو امریکی فوجیوں سے مکمل خالی کرا لیا.تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے امریکہ کا 31 اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی .لہذٰا امریکا نےڈیڈلائن سے قبل ہی افغانستان سے اپنی تما م افواج کو نکال لیا. آخری امریکی فوجی بھی پیر کی رات 12 بجے سے پہلے ہی کابل ائیرپورٹ سے نکل گیا اوریوں امریکا کی 20 سالہ طویل جنگ کا خاتمہ ہوا ۔
امرکی افراج کی افغانستان سے مکمل انخلا کے بعد طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ ہمارے ملک نے اپنی مکمل آزادی حاصل کرلی ،آخری امریکی فوجی دستہ 12 بجے کابل ائیر پورٹ سے چلا گیا ہے ، خدا کا شکر ہے’۔ طالبان کی جانب سےامریکی فوج کے انخلا مکمل ہونے پرہوائی فائرنگ کی گئی اورخوب جشن منایا گیا ۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے خوشی سے مزید ٹویٹ کیے اور لکھا کہ ‘شہری پریشان نہ ہوں ،کابل میں ہوائی فائرنگ کی آوازیں امریکی فوجیوں کے انخلا پر خوشی کا اظہار ہے ‘ ۔اس کے علاوہ سینیئر طالبان رہنما انس حقانی کا بھی اس موقع پر کہنا تھا کہ ہے کہ ‘ طالبان نے تاریخ رقم کردی ہے’۔ امریکا اورنیٹو کا افغانستان پر20 سال کا قبضہ آج ختم ہوگیا، 20 سال کےجہاد،قربانیوں اورسختیوں کےبعدیہ تاریخی لمحات قابل فخرہیں۔