قندھار،طالبان کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج اور مظاہرے
قندھار (ویب ڈیسک)افغانستان میں طالبان کا قبضہ ہونے کے بعد ملک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے.تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کا اصل گڑھ سمجھے جانے والے قندھار میں ان کے خلاف احتجاج و مظاہرے کیے جا رہے ہیں.غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہزاروں افراد نے قندھار میں طالبان کے خلاف احتجاج کیا.ان احتجاج اور مظاہروں کے پیچھے اصل وجہ طالبان کی جانب سے قندھار میں شہریوں کو ایک سابقہ فوجی کالونی کو 3 دن میں خالی کرنے کا حکم ہے .اس حکم کے خلاف 3 ہزارسے زائد خاندانوں نے گورنرہاؤس کے سامنے ظاہرے کیے جس میں بچے بڑے تمام عمر کے لوگ شامل تھے۔
احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے گورنر ہاؤس کے سامنے سے گزرنے والی اہم شاہراہ کو بلاک کردیا .طالبان کی جانب سے خالی کرائی جانے والی کالونی میں زیادہ تران خاندانوں کا تعلق ہو جوسابقہ فوجی افسران تھے.جن میں کئی ریٹائرڈ جرنیل بھی شامل ہیں۔