فیس بک کا افغانستان سے انخلا کے حوالے سے اہم انکشافات
برطانیہ (ویب ڈیسک )افغانستان سے انخلا کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں .ایک بڑی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان سے کافی تعداد میں لوگوں کو باہر نکالا ہے .تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے مشہور پلیٹ فارم فیس بک نے دعویٰ کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے معاملے میں کمپنی نے مدد فراہم کی .افغانستان سے 175 افراد کو میکسیکو پہنچایا جس میں ان کا سٹاف بھی شامل ہے.
نجی ادارے کے مطابق فیس بک کے دعویٰ کے بعد میکسیکو کی حکومت نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صحافیوں ،ایکٹوسٹس اور ان کے اہل خانہ میکسیکو پہنچے تھے جن میں 75 بچے بھی شامل تھے۔فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم نے صحافیوں کے ایک گروپ اور ان کے اہلِ خانہ کو جو شدید خطرات میں گھرے ہوئے تھےافغانستان سے نکالنے کی کوششوں میں مدد فراہم کی علاوہ ازیں ترجمان فیس بک کامزید کہنا تھا کہ وہ میکسیکو کی حکومت اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابتدائی تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔