کراچی،گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں جگر ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن
عارضہ جگر میں مبتلا 10 سالہ بچے عبدالرحمان کو بہن نے جگر کا عطیہ دیا،ڈاکٹرز نے 13 گھنٹے کے طویل آپریشن کے پاکستان۔میں پہلی بار ہیپٹک کومہ کی اسٹیج پر جگر کی پیوندکاری کو کامیابی سے سرانجام دے دےا
کراچی(آن لائن)گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز میں جگر ٹرانسپلانٹ کا آپریشن کامیاب، عارضہ جگر میں مبتلا ہیپٹک کومہ کے مریض 10 سالہ بچے عبدالرحمان کو بہن نے جگر کا عطیہ دیا۔ڈاکٹرز نے 13 گھنٹے کے طویل آپریشن کے پاکستان۔میں پہلی بار ہیپٹک کومہ کی اسٹیج پر جگر کی پیوندکاری کو کامیابی سے سرانجام دے دیا۔تفصیلات کے مطابق گمس ہسپتال میں زیرعلاج سجاول سے تعلق رکھنے والے دس سالہ بچے عبدالرحمان کا جگر ٹرانسپلانٹ کا آپریشن کامیاب ہوگیا عبدالرحمان 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور عارضہ جگر میں مبتلا ہیپٹک کومہ کی اسٹیج میں زندگی کی جنگ لڑرہا تھا۔ہیپٹک کومہ کی حالت میں جگرکی پیوندکاری کا مرحلہ انتہائی مشکل ہوتا ہے تاہم گمس اسپتال کے ڈاکٹرز نے اس مشکل کو کام کو بھی کامیابی سے سرانجام دے دیا۔عبدالرحمٰن کو اسکی بڑی بہن کیجانب سے جگرعطیہ کیاگیا اور13گھنٹے تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جگرکی پیوندکاری انتہائی نامساعد حالات میں مکمل کرلی گئی۔جبکہ گمس اسپتال اس سے قبل بھی 60سے زائد جگروگردوں کی کامیاب پیوندکاریاں کرچکاہے۔#/s#
٭٭٭٭٭