صدر مملکت اور وزیراعظم کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کا دوغلہ پن شکوک و شبہات ابھار رہا ہے، یقین ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی۔یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کا کشمیریوں پر ظلم دہشت گردی کو ہوا دینے کے مترادف ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق بیانات پر کشمیریوں کا بھروسہ کم ہوتا جارہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی اور حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کا جذبہ بڑھ رہا ہے، 1947ء سے اب تک کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مثال دنیا میںکہیں نہیں ملتی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہزاروں کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل ہورہا ہے، پیلٹ گنز کے استعمال سے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔