فیصل آباد،پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ایکسرے ، الٹرا ساﺅنڈ، ایم آر آئی اور آپریشن سمیت 561ٹیسٹوں کی فیسوں میں 100 فیصد اضافے کی تجویز پر گہری تشویشن کا اظہار
فیصل آباد(ایمرا نیوز آن لائن) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میںایکسرے ، الٹرا ساﺅنڈ، ایم آر آئی اور آپریشن سمیت 561ٹیسٹوں کی فیسوں میں 100 فیصد اضافے کی تجویز پر گہری تشویشن کا اظہار کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا،جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ اور سینئر تاجر رہنماﺅںمیاں شاہد گوگی ،مرزا طالب صدیق بیگ ،مرزا مظہر صدیق بیگ ،مرزا محمد شفیق ،میاں اشر ف مٹھو،حاجی شمشاد ،مرزا اشرف مغل ،شیخ سعید،راﺅ ہاشم علی ، خواجہ عماد خالد سکا،عبدالقیوم انور، میاں مبین شہزاد ، مظفر یوسف کھوکھر، شیخ وحید ببر،چوہدری محمد اکرم اوردیگرنے کہا ہے کہ ایسے معاشرے میں جہاں خطرناک بیماریو ں اور غربت کی شرح بڑھ رہی ہو۔غریب عوام جو نجی (پرائیویٹ )ہسپتالوں اور ڈاکٹروںکی بھاری فیسوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے پنجاب حکومت کے اس اقدام سے صوبہ کے غریبوں سے ٹھوڑی بہت صحت ملنے والی سہولتیں چھننا کسی طرح بھی جائز نہیں صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکانے کہا کہ ابھی تک عوام ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے پریشان ہیںوزیر اعظم عمران خان صوبہ کے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹ اور آپریشن فیسوں میں اضافے کو روکنے اور سستی دواﺅں کے امکانات کا در کھلا رکھنے کا حکم دیںکیونکہ پنجاب حکومت کی یہ تجویز وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہے جو صحت کارڈ تقسیم کرکے عوام کو علاج معالجے کی سستی سہولتیں فرا ہم کرنے کے عزم پر کار بند ہیں انہوںنے کہا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد جسطرح مہنگائی اور قیمتوں میں بے لگام اضافے کا رجحان سامنے آیا ہے اس سے عوامی سطح پر حکومت کے بارے میں منفی تاثر پھیل رہا ہے اب پنجاب حکومت کے ااقدام سے علاج مزید مہنگا ہو جائیگا تاجر رہنماﺅں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے پنجاب حکومت کو ایسا کرنے سے روکا جائے بصورت دیگر غریب و متوسط طبقہ جن کےلئے علاج کی سہولتیں پہلے ہی ناپید ہیںائندہ انہیں سرکاری ہسپتالوں کے مہنے ٹیسٹ اور مارکیٹ سے مہنگی دوائیں خریدنے کی سکت نہ ہونے کی وجہ سے بے بسی و لاچاری کا سامنا ہوگا انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان اور تبدیلی کا نعرہ لئے اقتدار میں آنے والی موجودہ حکومت سے عوام کو امید تھی کہ اس حکومت میں پرانی غلطیاں اور کوہتائیاں نظر نہیں آئیں گی لیکن عمران خان نے وزیر اعظم بنکر قوم کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ان حالات میں حکومت کو کم ازکم اتنا احساس کرنا چاہئے تھا کہ عام آدمی اور کم آمدنی والے طبقے کےلئے یہ اضافہ جان لیوا ثابت ہوگا اور پنجاب حکومت کے اس اقدام سےPTI حکومت کے خلاف عوام کا غصہ مزید بڑھے گااور عمران خان کی 22 سالہ جد وجہد کو بھی نقصان پہنچے گا ۔