واپڈ ا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال جاری کردی
واپڈ ا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال جاری کردی
اسلام آباد (ایمرا نیوز آن لائن)واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 17500کیوسک اور اخرج 38000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8400 کیوسک اور اخراج8400کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد13900کیوسک اور اخراج27500کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد13800کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1423.77 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.660 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1123.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.890 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.044 ملین ایکڑ فٹ ہے۔