سمگلنگ سے مصنوعی قلت، قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے، وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فرق اسمگلنگ کی وجہ سے ہے، اسمگلنگ سے مصنوعی قلت پیدا ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے، گندم ، یوریا، چینی اور آٹے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اجلاس ہوا، وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اورغیرقانونی ہولڈنگ کی تحقیقات وسیع کی، ایف آئی اے کی بارڈر کراسنگز پر افرادی قوت بڑھائی جا رہی ہے۔جس سے مال کی چیکنگ اور نقل وحرکت کی ٹریکنگ ممکن ہوسکے گی، پیٹرول اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف آپریشن میں کامیابی ملی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔گندم ، یوریا، چینی اور آٹے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔اقدامات کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فرق اسمگلنگ کی وجہ سے ہے،اسمگلنگ سے مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں5 ماہ میں ٹیکس محصولات 37 فیصد بڑھیں۔