بدفعلی کیس:چالان میں ہوشربا انکشافات
لاہور (ویب ڈیسک) بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم عزیزالرحمان کے مقدمے کےحوالے سے پیش رفت ہوئی ہے.ملزم عزیزالرحمان کے مقدمے کا چالان سامنے آیا ہے .تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے چالان میں عزیزالرحمان سمیت تین بیٹوں کو ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔ بدفعلی مقدمے کے ٹرائل میں 9افراد کوبطور گواہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔چالان میں ہوشربا انکشافات کئے گئے ہیں جس کے مطابق ملزم عزیزالرحمان 3 سال تک ہر ہفتے بد فعلی کرتا رہا. وفاق المدارس میں اثرورسوخ کی بنا پرمتاثرہ طالبعلم کو بدفعلی پر راضی کیا .متاثرہ طالبعلم نے ملزم کی ویڈیوز اور کئی آڈیوز بھی ریکارڈ کی تھیں جس میں ملزم کے کمرے میں موجود صوفے اور پردے ویڈیو سے مشابہت رکھتے ہیں ۔آڈیو اور ویڈیوز کی بنیاد پر ملزم کو جامعہ منظور اسلامیہ سے نکال دیا گیا ۔ تفتیش میں ثابت ہوا ہے کہ ملزم عزیز الرحمان کے بیٹے متاثرہ طالبعلم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے.چالان پیش کرنے کے بعد پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف گواہوں کو طلب کر کے ٹرائل شروع کیا جائے ۔