اب خواجہ سرا کیساتھ یہ سب نہیں چلے گا،ایک ملزم پکڑاگیا
راولپنڈی(ویب ڈیسک)ویسے تو معاشرے میںخواجہ سراوں کو کئی طرح سے تنگ کیا جاتاہے اور وہ اس معاشرتی رویے پر بہت پریشان بھی ہیں،وہ اپنے کیخلاف اس تفریق اور سوچ کیخلاف کئی بار سراپا احتجاج بن چکے ہیں….حال ہی میںراولپنڈی میںپولیس نے کارروائی کے دوران ٹرانس جینڈر کو ہراساں اور دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق کھلی کچہری کے دوران پولیس نے ٹرانس جینڈر کی درخواست پر دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے والے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او ائیر پورٹ نے مقدمہ درج کر کے ملزم عبد الوقاص کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالوقاص ٹرانسجینڈر سے دوستی کرنا چاہتا تھا تاہم انکار پر دھمکیاں دیتا تھا۔سی پی او کے مطابق راولپنڈی پولیس معاشرہ کے محروم طبقات کی حفاظت کے لیے پر عزم ہے، ٹرانس جینڈرز سمیت تمام کمزور اور محروم طبقات کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اس کے علاوہ راولپنڈی پولیس نے ٹرانسجینڈرز کے حقوق کے تحفظ کے لئے تحفظ ٹرانسجینڈر رپورٹنگ سینٹر و خدمت مرکز بھی قائم کیا ہے جو ٹرانسجینڈرز کے تحفظ کے لئے مصروف عمل ہے۔