جڑانوالہ:سے دو مختلف حادثات میں دو بہن بھائی سمیت 3افراد جان بحق اور ایک شدید زخمی
جڑانوالہ :جڑانوالہ دھند کی وجہ سے دو مختلف حادثات میں دو بہن بھائی سمیت 3افراد جان بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ دھند کی وجہ سے ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم دو بہن بھائی جان بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ننکانہ روڈ پر دھند کی وجہ سے ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں صدف دختر عبداللہ عمر 24سال اور عاصم ولد عبداللہ عمر 18سال موقع پر ہی جان بحق ہو گئے جان بخق افراد جڑانوالہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جن کی نقشوں کو مزید کارروائی کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا گیا ہیدوسرا حادثہ کار نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں آکاش ولد عبدالستار عمر 14سال موقع پر ہی جان بحق ہو گیا واقع فیصل آباد میں پیش آیا جبکہ فیصل ولد مقبول عمر 25سال شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کے لیے آر ایچ سی ستیا نہ منتقل کر دیا گیا