استعفوں کے معاملے پر اپوزیشن کا دباﺅ،عمرا ن خان بھی ڈٹ گئے ،قومی اسمبلی کے سپیکر کو بلا کر ہدایات دیدیں
وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی بلیک میلنگ یا دباﺅ برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے اور استعفوں سے متعلق حکومتی پالیسی پر قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر کو بھی آگاہی فراہم کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس دوران عمران خان نے استعفے فوری منظور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسد قیصر کو پالیسی سے آگاہ کر دیاہے ۔ عمران خان نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ استعفے دینے والوں کو تصدیق کیلئے بلایا جائے ، تصدیق ہونے کی صورت میں استعفیٰ تیس منٹ کے اندر اندر قبول کر لیا جائے گا ۔
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ جن دو اراکین اسمبلی کے استعفے موصول ہو ئے ہیں ابتداءان سے کی جائے گی ، سپیکر سیکریٹریٹ نے دونوں اراکین اسمبلی کو تصدیق کیلئے خط لکھ دیاہے ، وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو بھی واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔
عمران خان کا ملاقات کے دوران کہناتھا کہ این آر او کیلئے اپوزیشن نے اپنے سارے کارڈ کھیل لیے ، اپوزیشن والے اب معاملہ الجھا رہے ہیں ، پی ڈی ایم نے تو استعفوں کی بات کی تھی ، کہاں ہیں استعفے ، بلیک میلنگ کرنے کیلئے اداروں پر دباﺅ نہیں ڈالنے دیں گے ۔