رانا ثناللہ کی گرفتاری ، اینٹی کرپشن ٹیم تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئی
اسلام آباد(ایمرا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری لیکر اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔
اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم عدالت کا وارنٹ گرفتاری لیکر تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئی ہے، 3 گاڑیوں پر مشتمل اینٹی کرپشن ٹیم تھانہ سیکرٹریٹ پہنچی ہے۔
یاد رہے کہ اینٹی کرپشن کورٹ نے اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وزیر داخلہ کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔
ماڈل ٹرائل کورٹ کے جج غلام اکبر نے دو روز قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کی تعمیل کے لیے اینٹی کرپشن کی ٹیم پہلے بھی تھانہ کوہسار پہنچی تھی تاہم پولیس حکام نے مؤقف اپنایا تھا کہ رانا ثنا اللہ تھانہ کوہسار کی حدود میں نہیں رہتے جس پر اینٹی کرپشن کی ٹیم واپس چلی گئی تھی۔