ورلڈالیون کے خلاف سولہ رکنی قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا
لاہور (میڈٰیا پاکستان): پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے سولہ رکنی قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان کے لیے پی سی بی نے ورلڈ الیون کے خلاف سیریز کے لئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم کا اعلان چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ سرفراز احمد قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، عامر یامین، محمد عامر، رومان رئیس، عثمان شنواری اور سہیل خان شامل ہیں ٹیم میں فخرزمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، عمر امین، عماد وسیم بھی شامل ہیں۔
ورلڈ الیون کے خلاف میچز 12، 13 اور 15 ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم فٹنس اور ڈومیسٹک کرکٹ کی پرفارمنس کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کو چانس بھی دیا جا رہا ہے تاکہ ہوم گراونڈ اور کراوڈ کا فائدہ اٹھایا جاسکے۔ کامران اکمل، وہاب ریاض، محمد حفیظ اور سہیل تنویر کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔