کیا شاہد خان آفریدی کرکٹ کو خیرباد کہنے لگے ہیں؟
کراچی(ویب ڈیسک)کرکٹ کے میدان سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے.مشہورو معروف آل رائونڈر بوم بوم شاہد آفریدی نے کرکٹ کے حوالے سے اپنی ایسی خواہش ظاہر کی ہے جس کے سننے کے بعد کرکٹ کے شائقین اور بوم بوم آفریدی کے پرستار بے حد غمگین ہیں .
تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نےمیمن سپرلیگ سیزن فائیو کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور وہاں اپنے خیال کا اظہار کیا اوربعد ازاں میڈیا سے گفتگوبھی کی جس میں انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ اپنی آخری لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کروں۔ میمن سپرلیگ سیزن فائیو کی تقریب میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز سمیت تاجر برادری نے بھی شرکت کی۔
شاہد آفریدی کا اس بارے میں مزید کہنا تھا کہ وہ کرکٹ اپنے فینز کی وجہ سے کھیلنا چاہتے ہیں اگلا ایڈیشن شاید ان کا آخری پی ایس ایل ہو، تاہم انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے آکری ایڈیشن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ کھیلنا چاہتا ہوں اگر فرنچائز ملتان سلطانز اجازت دے تو۔
رمیز راجہ کو پی سی بی کا نیا چیئرمین بنائے جانے کے حوالےے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پروفیشنل لوگوں کو بورڈ کو چلانے کے لیے آگے آنا چاہیے، چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدل جاتا۔
موجودہ افغانستان طالبان صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کرکٹ ختم نہیں ہوئی،یہ بات خوش آئندہ ہے کہ طالبان اس مرتبہ مثبت سوچ کے ساتھ آئے ہیں .کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اب بھی کرکٹ کھیلنے کا شوق ہے مگراب کم کھیلنے کی وجہ ببل سسٹم ہے.انہوں نے کہا کہ کراچی کو میمن کمیونٹی کے حوالے کردیں، کراچی میں ٹیلنٹ سامنے نا آنے کی وجہ سہولیات کی کمی ہے.