خطے میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی:وزیر داخلہ شیخ رشید
وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ کوئٹہ میں ایف سی پرحملہ کرنیوالے افغانستان سے آئے تھے۔پاکستان میں کوئی مہاجر کیمپ نہیں، دنیا کو پرانی تصویریں دکھارہے ہیں ،طور خم کا دورہ کیاوہاں حالات ٹھیک ہیں،بھار تی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ بھارت کی افغانستان میں ہونے والی سرمایہ کاری ضائع ہوگئی، افغانستان میں بھارت کے66کیمپس تھے،خطے میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔
پاکستانی وفد نےکابل کا دورہ کیاتوبھارت میں بےچینی پیداہوئی،بھارت پاکستان کواندرسےنقصان پہنچاناچاہتاہے،12ستمبر سے چمن اور طورخم کو اپ گریڈ کریں گے۔ ہم افغانستان میں امن اور استحکام کے ساتھ ہیں،جب افغانستان میں حکومت بن جائے تو پریس کانفرنس کروں گا، افغانستان سے جو لوگ بغیر دستاویزات آئے ہیں ان کاحکومت فیصلہ کرےگی۔
مستونگ اورگوادرمیں حملہ کر نیوالے افغانستان سے آئے تھے،طالبان نے یقین دلایا ہےکہ افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔سی پیک پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے،پاکستان کو چین کے ساتھ دوستی پر ناز ہے، طالبان کی سی پیک میں شامل ہونے کی خواہش اچھی بات ہے۔
تمام اداروں کوایک چھت کےنیچے لا رہے ہیں، افغانستان کے نئے سیاسی حالات ایک حقیقت ہیں،ساری دنیا کی سیاست کا مرکز افغانستان بننے جا رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کو سمجھ نہیں آ رہی،بلاول،شہبازشریف،فضل الرحمان کی کوئی سیاست نہیں رہ گئی۔ دنیاکدھرجارہی ہے،اپوزیشن کوسمجھ ہی نہیں،پوری دنیاکےمیڈیامیں افغانستان ٹاپ ٹرینڈ ہے۔ اپوزیشن کی میں میں فش ہوگئی ہے،اپوزیشن لاہور لاہور ہورہی ہے۔