ماہرہ خان نے عوام سے اپیل کر دی،ایسا کیا ہو گیا؟؟
کراچی (ویب ڈیسک)شوبز کی کئی اداکارائیں فلاحی کاموں میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں . اسی سلسلے میں معروف و مشہوراداکارہ ماہرہ خان گھریلو تشدد اور جنسی زیادتی کے خلاف میدان میں اتری ہیں .تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے گھریلو تشدد اور جنسی حملوں کے خلاف ’کامن ویلتھ‘ کی مہم کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہرہ خان نےانسٹاگرام پرایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہےکہ میں گھریلو تشدد اور جنسی حملوں کے خلاف عالمی مہم میں سب کو شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ہم گھریلو تشدد اور جنسی استحصال کے بارے میں جانتے ہیں یا پھر باقاعدہ اس کا تجربہ کرچکے ہیں۔ ہم اس بارے میں جتنی زیادہ بات کرتے ہیں خاموشی ٹوٹتی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ ماہرہ خان نے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا کہ آئیں خاموشی کے اس کلچر کو توڑ ڈالیں جو ایک عرصے سے گھریلو اور جنسی تشدد کے خلاف آواز اٹھانے سے روکتا ہے۔خیال رہے کہ اس مہم میں 54 ممالک سے تعلق رکھنے والے شوبز ستاروں سمیت کھلاڑی اور دیگر سوشل میڈیا شخصیات شامل ہیں۔