مسئلہ کشمیر:ترک صدر کا اقوام متحدہ سے زور دار مطالبہ
جنیوا (ویب ڈیسک)ترک صدر طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے.ان کاکہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنا چاہئے کیونکہ 74 برسوں سے کشمیری حق خود ارادی کے منتظر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سیشن میں 193 ارکان سےترک صدر طیب اردوان نے خطاب کیا. خطاب کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر ایک سلگتا ہوا تنازع ہے اور یہ جنوبی ایشیا میں استحکام اور امن کا ضامن بھی ہے۔ترک صدر نے مسئلہ کشمر کے حل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر حل کرنے پر زوردیا.انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اور اس مسئلے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ 74 برسوں سے کشمیر کے مظلوم عوام انتظار کر رہے ہیں کہ آخر کب اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ہوگا۔