اس وقت نواز شریف پاکستان میں جمہوریت کا نشان ہیں، خرم دستگیر
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن) خرم دستگیر لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپنے تحفضات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو یہ تنبی ہے کہ نواز شریف ایک ظالمانہ کیس میں جیل میں ہیں لیکن حکومت ان کی صحت کا خیال رکھیں کیونکہ جو پاکستان کا جمہور ہے ابھی وہ خاموش ہے لیکن جب پھٹے گا تو پھر بہت خرابی ہوگی.
https://emra.tv/2019/01/24/نوازشریف-جو-محسن…ان-ہیں-انہیں-طبی/
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے علاج میں جو ظالمانہ تاخیر کی جارہی ہے یہ بہت قابل مذمت ہے اور ان کے خاندان والوں کے لیے بھی یہ بہت تکلیف کا باعث ہے.انہوں نے کہا آج ہمارا یہاں آنے کا مقصد نواز شریف کی طبیعت دریافت کرنا ہے اور ہمیشہ ایک بات ذہن میں رکھنی ہے کہ اس وقت نواز شریف پاکستان میں جمہوریت کا نشان ہیں. اور ان کے ساتھ ایسا سلوک انتہائی شرمناک ہے، اور عوام اس کو بلکل برداشت نہیں کرے گی.