علی بابا گروپ کا ایک اور بڑا کارنامہ، جانیئے دلچسپ خبر
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن) علی بابا گروپ کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ہے، دنیا کا پہلا فیوچر ہوٹل کھول لیا ہے. یہ ہوٹل ہنگ ژو میں دوسونوے کمروں پر مشتمل ہے. یہ ہوٹل چین کے صوبے ژی جیانگ میں بنایا گیا ہے. اس ہوٹل کو فلائیزو ہوٹل کا نام دیا گیا ہے.
https://emra.tv/2019/01/24/آپ-شوگر-اور-دل-ج…اک-بیماریوں-سے-ک/
اس ہوٹل کا آج کل بہت چرچہ ہورہا ہے اور ہر کوئی اس کے بارے میں بات کر رہا ہے. اس ہوٹل کے داخلے دروازے فیشل اسکین ڈور لاک ، وائس کنٹرولر، ٹیلی ویژن، اورلاٹنگ ڈیوائسز سب روبوٹک ہے.اس ہوٹل میں ملازم سے لے کر سب کچھ روبوٹک ہے، اس ہوٹل کے مالک علی بابا کے مطابق یہ ہوٹل لوگوں کے رہنے کے لیے بہت سستا ہے . اور اس میں لوگ باآسانی رہ سکتے ہیں.
اس ہوٹل میں ٹیکنالوجی کا بہت استعمال کیا گیا ہے. اس ہوٹل کو علی بابا گروپ کا ایک اور بڑا کارنامہ قرار دیا جارہا ہے، کیونکہ اس سے پہلے اتنا شاندار ہوٹل کسی اور نہیں بنایا ہے. اس لیے ہر کوئی اس ہوٹل کی خوب تعریف کررہا ہے. اس ہوٹل میں ایک رات کا کرایہ دوسو پانچ ڈالر ہے. اس ہوٹل میں بہترین روم سروس بھی فراہم کی جاتی ہیں.