عمران خان پر جوتا پھینکنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن) سوشل میڈیا پر گزشتہ رات سے وزیراعظم عمران خان پر قطر میں کسی کی طرف سے جوتا مارے جانے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باعث ایک نیا ہنگامہ برپا ہے، دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں. اس خبر کے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک اور نیا طوفان برپا ہوگیا تھا. پی ٹی آئی کے لوگ اس خبر کو جھوٹا قرار دے رہے تھے، اور وہیں ن لیگ کے کارکن اس خبر پر جشن منا رہے تھے. کیونکہ کچھ عرصے پہلے ایک تقریب میں ایک شخص نے نواز شریف پر جوتا مارا تھا لیکن بعد میں اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا تھا لیکن اس خبر پر بھی سوشل میڈیا پر خوب تحلکہ مچا تھا. اس خبر پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نواز شریف اور ن لیگ کا بہت مزاق اُڑایا تھا، جس پر ن لیگ کے کارکنوں نے بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ خوب جملے بازی کی تھی،اور اب بھی سوشل میڈیا پر بھی پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں میں خوب بحث جاری ہے اور پی ٹی آئی اس خبر کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں اور وہیں ن لیگ والے اس خبر پر پی ٹی آئی اور عمران خان کا بہت مزاق بنا رہے ہیں. جہاں تک پی ٹی آئی رہنمائوں کی بات ہے تو وہ اس خبر کو بے بنیاد اور جھوٹی خبر قرار دے رہے ہیں.