اسموگ پر بروقت قابونہ پانے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ماحولیات عدالت طلب
لاہور (M92)چیف جسٹس سید لاہورہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے اسموگ پر بروقت قابونہ پانے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ماحولیات کو آج طلب کرلیا چیف جسٹس نے قراردیاکہ محکمہ ماحولیات کے پاس سموگ کی پیمائش کا ریکارڈ ہی نہیں، لوگوں کی زندگیاں کم ہو رہی ہیں ….. تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے ایڈوکیٹ شیراز ذکا کی درخواست پر سماعت کی عدالتی معاون بیرسٹر سارہ بلال نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سموگ کی وجہ سے پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی لگانی چاہیئے، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی صرف کاغذوں اور دستاویزات تک نظر آ رہی ہے، افسوس کہ محکمہ ماحولیات کے پاس سموگ کی پیمائش کا ریکارڈ ہی نہیں، لوگوں کی زندگیاں کم ہو رہی ہیں اور پنجاب حکومت سو رہی ہے، افسوس کہ حکومت اتنی ایمرجنسی سے کام نہیں کر رہی جتنا تقاضا ہے، عوام کو ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سوشل میڈیا کے مطابق سموگ اور آلودگی میں پاکستان عالمی حد پار کر چکا ہے، آلودگی اس حد تک بڑھنے کے باوجود حکومت کے پاس پیمائش کے اعدادو شمار نہیں ہے، عدالت نے سماعت کل آج تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری ماحولیات کو طلب کرلیا۔