آریان خان کو کس نے پھنسایا؟اہم انکشافات
مبئی (ویب ڈیسک)شاہ رخ خان کے بیٹے آریان منشیات لینے کے حوالے سے کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں .تفصیلات کے مطابق بھارتی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے کارکن نواب ملک نے ایک پریس کانفرنس کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جارہا ہے۔
پارٹی کارکن نے شواہد پیش کیے جس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بالی ووڈ کنگ کے بیٹے کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جارہا ہے اور این سی بی کے ذریعے مقدمے میں ہیرا پھیری بھی کی جارہی ہے۔
نواب ملک نے بتایا کہ 2 اکتوبر کی رات جب بحری جہاز پر این سی بی نے چھاپہ مارا اس وقت آریان خان اور ارباز مرچنٹ کو دو نامعلوم افراد کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ ان دونوں افراد کے بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر کارکنوں کے ساتھ روابط ہیں۔اس کے علاوہ نواب ملک نے دو ویڈیوز میڈیا کے ساتھ شیئر کیں جن میں ایک شخص کو آریان کے ساتھ این سی بی کے آفس جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ دوسرا شخص ارباز مرچنٹ کے ساتھ موجود ہے۔ جو شخص آریان کے ساتھ موجود تھا اس نے گرفتاری کے بعد آریان کے ساتھ سیلفی بھی لی تھی۔ این سی بی نے اس شخص کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا تعلق ایجنسی سے نہیں ہے۔ ہم نے معلوم کر لیا کہ اس شخص کا تعلق بی جے پی سے ہے اور یہ ایک پرائیویٹ جاسوس ہونے کا دعویداربھی ہے۔دوسری طرف نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے الزامات پر نارکوٹکس کنٹرول بیورونے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آریان اور ارباز کے ساتھ موجوددونوں افراد آزاد گواہ ہیں۔