ایل ڈی ای کا غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کے لیے بڑا اقدام، موٹر سائیکل سکواڈ تشکیل دے دیا
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن) ایل ڈی ای نے غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کے لیے 50 اہلکاروں پر مشتمل موٹر سائیکل سکواڈ تشکیل دے دیا ہے. جس میں شامل اہلکاروں کی شناخت کے لیے انہیں خصوصی طور پر تیار کردہ نیلے اور سبزرنگ کی جیکٹیں مہیا کردی گئیں ہیں. یہ سکواڈ شہر میں سڑکوں کی شکست وریخت ان کے کنارے پڑے ہوئے ملبے اور تعمیراتی میٹریل، صفائی، اور نکاسی آب میں رکاوٹوں اور دیگر شہری مسائل کی نشاندہی کرے گا اور متعلقہ افسران کو ان کی اطلاع دے گا. گزشتہ روز سکواڈ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے کہا کہ سپیشل سکواڈ کے اہلکار ہماری آنکھیں اور کان ہیں . شہر کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور عوامی خدمت کو اپنی شعار بنائیں. آپ ایل ڈی اے کے نمائندے ہیں ، ادارے کی نیک نامی کے لئے کام کریں اور ہر وقت لوگوں کی مدد کے لئے تیار ہیں. انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمرات کی چیکنگ کے لیے دس دس افراد پر مشتمل ٹیمیں سکواڈ کی شکل میں دورہ کریں گی، ہر سکواڈ کی ایک ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں کام کرے گا. اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کوارٹرز) رانا عبد الشکور، چیف انجیز ٹیپا مظہر حسین خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے.