تاجکستان ،وزیراعظم نے تاجر کو روک دیا
تاجکستان (ویب ڈیسک)وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان گئے ہیں. بزنس فورم کے اجلاس کے دوران ایک تاجر نے تنقیدی نظم پڑھی. وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شاعر کونظم پڑھنے سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دوشنبے میں پاکستان تاجکستان مشترکہ بزنس فورم کا آغازہوا ، جس سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا۔ خطاب میں ایک بزنس مین نے شعر سناتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کہہ رہا ہے کہ کچھ اپنے بھی دل پر زخم کھاؤ، میرے لہو کی بہار کب تک،مجھے سہارا بنانے والوں میں لڑکھڑایا تو کیا کروگے۔ مزید بات کرتے ہوئے ان شاعر کا کہنا تھا کہ آخر میں عمران خان صاحب آپ کے لیے ایک شعر ہے اتنے ظالم نہ بنو ،عمران بھائی آپ کے لیے ۔آپ تو اب ایک قیدی ہوگئے، جب کنٹینر پر تھے تو زبردست تھے ۔ اب تو پتہ نہیں کن کے چکروں میں آپ آگئے ہیں۔ وہ کہتا ہے کہ اتنے ظالم نہ بنو کچھ تو مروت ہی سیکھو ۔‘ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بزنس کی باتیں کریں یہ شعر و شاعری بعد میں ہوگی۔