زوسفاری لاہور،کیا اچھا،کیابرا؟
مناظرعلی کے قلم سے….
باغوں کاشہرلاہوراپنی خوبصورتی اورتاریخی مقامات کی وجہ سے پوری دنیا میںمشہورہے،یہی وجہ ہے کہ لوگ کہتے ہیںکہ جنے لہورنئیں ویکھیااوہ جمیا ای نہیں،اس شہرکی اہمیت کی وجہ سے یہاں کی انتظامیہ کو بھی زیادہ متحرک رہنا پڑتاہے تاکہ جو لوگ یہاں سیر کےلیے ائیں انہیں کسی قسم کی تکلیف نہ ہواورانہیں سہولیات بھی ایسی دستیاب ہوں کہ وہ واپس جاکر مزید لوگوں کو تعریف کیساتھ اس شہر بھیجیں کہ جو سنا تھا اس سے بھی بڑھ کراس شہرمیں موجودہے،مگر بطور لکھاری چونکہ گھومنے پھرنے کیساتھ ساتھ بہت سی جگہوںکو تنقید نظروںسے بھی دیکھتاہوں جس کامقصدانتظامیہ کو پوائنٹ اوٹ کرناہے کہ کہاںپرخرابی ہے اور کہاںپربھی مزید بہتری ہوسکتی ہے.
اس بار کافی عرصے بعد لاہورزو سفاری رائیونڈ جانے کا اتفاق ہوا،یہ جگہ مجھے بہت پسند ہے لیکن اس کے باوجود پچھلے دس سالوںمیں مجھے یہاں جانے کا اتفاق دو بار ہواہے،اپنے ماحول،درختوں،سبزے اور سڑکوں کی وجہ سے یہ پارک اپنی مثال اپ ہے مگربہت سی جگہوں پر نجانےکیوںلگتاہے کہ اب انتظامیہ کی اس پر توجہ نہیں رہی،مرمت کام جگہ جگہ نظراتے ہیں جہاںضرورت ہے کہ انہیں ساتھ ساتھ کیاجائے تاکہ زیادہ خرابی سے پہلے ہی اسے ٹھیک کرلیاجائے.بیٹھنے کےلیے جگہ جگہ بینچ بنائے گئے ہیں او سایہ دار شیڈ بھی لگے ہیں مگر بہت سے بنچ ٹوٹ پھوٹکا شکار بھی نظراتے ہیں جو کسی بھی بچے کے لیے تکلیف ہوسکتے ہیں،مختلف پوائنٹس ایسے ہیںجہاںبچوں کے لیے جھولے لگائے گئے ہیں مگر مفت جھولوںکی سہولت والے علاقے میںشاید توجہ نہیں حالانکہ وہ گھنی چھاوں میںہیں اور بچوں کے لیے یہ بہت دلکش جگہ ہے،بہت سے جھولے،سلائیڈزٹوٹ پھوٹکاشکارہیں جن کے قریب جانے سے خطرہے کہ وہاں لگے کیل اور پھٹی ہوئی لکڑی یا لوہا اپ کو زخمی کرسکتاہے،گوکہ یہ پارک بہترین ہےمگر اسے بہترین رکھنے کےلیےبھی الرٹ رہنےکی ضرورت ہے ورنہ یہ پارک ایک دن خوفناک جنگل کی صورتحال اختیارکرجائے گا..
اس کے علاوہ اس پارک میںاشیائے خورونوش پر زائدنرخوں کی وصولی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے،ایک چیز بیس روپے کی ہے تو اس پر اتنے ہی پیسے اضافےوصول کیے جاتے ہیں جو کہ عام شہری کے لیے خاصا تکلیف دہ ہے،پوچھنے پر بتایاجاتاہے کہ ٹھیکےپرہیں لہذا اوورچارجنگ نہ کریں تو خرچے پورے نہیں ہوتےجو کہ انتہائی حیران کن جواب ہے،اس پر خصوصی چیک اینڈ بیلنس کی ضرورت ہے تاکہ لوگوںکی سستی اشیابھی دستیاب ہوں،میری تجویز ہے ایک کمیٹی بنائی جائے جس میں یہاںانےوالے شہریوںکی رائے لینے کا بھی بندوبست کیاجائے اور یہاں کی انتظامیہ کیخلاف شکایات کا بھی اسان طریقہ کار وضح ہونا چاہیے جب تک ٹھوس اقدامات نہیں کیے جاتے تب یہاں انے والے لوگ مطمئن نہیںہوںگے…زوسفاری پارک کو بہترین کرناہے تو اس پر فوری توجہ دینا وقت کی ضرورت ہے.
تعارف:
بلاگرمناظرعلی کاتعلق لاہور کے ایک بڑے میڈیاہاوس سے ہے اور وہ سماجی مسائل پر اکثرلکھتے رہتے ہیں،پاکستان کی بڑی ویب سائٹس پران کے بلاگ پبلش ہوتے ہیں،ان کا خیال ہے کہ اگرانسان اپنے طورپرکچھ نہ کچھ کردار اداکرے تومعاشرہ بہترہوسکتاہے.مناظرعلی سے فیس بک پر اس لنک کے ذریعے رابطہ کیاجاسکتاہے. https://www.facebook.com/munazer.ali