لاہور: پی ٹی آئی نے صحت انصاف کارڈ کے اجراءپر تہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی
لاہور (ایمرا نیوز آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے صحت انصاف کارڈ کے اجراءپر تہنیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے صحت انصاف کارڈ کا اجراءقابل تحسین ہے ”صحت انصاف کارڈ“ پروگرام تیسری د±نیا کے ملکوں میں اپنی نوعیت کا اولین منصوبہ ہے۔ جس سے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا اور مریض 150 سے زائد سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں 7 لاکھ 20 ہزارروپے تک کا علاج کروا سکیں گے۔ ایک ماہ میں ملک کے بڑے صوبے پنجاب کے ایک کروڑ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرنے کا عندیہ تبدیلی کا مظہر اور حکومتی سنجیدگی کا منہ بولتا ہے لہذا پنجاب کا یہ مقدس ایوان حکومت کے اس عوام دوست اقدام کو سراہتا ہے کیونکہ ملکی وسائل کو عوام پر خرچ کرنا قابل تحسین عمل ہے اور عوام کی تعلیم اور صحت پر خرچ کئے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔