معین خان کو کس کام سے مزہ آتاہے؟
لاہور(ویب ڈیسک)مختلف لوگوں کے مختلف مشاغل ہوتے ہیں اور انہیں وہ کام کرکے سکون ملتاہے اور مزہ اتاہے،،کرکٹر بھی اسی طرح ہی ہیں کہ انہیں کچھ کاموں سے سکون متاہے،،معین خان کا حالیہ بیان بھی کچھ ایساہی ہے کہ جسے دلچسپ نظروں سے دیکھاجارہاہے..قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہےکہ رمیز راجہ کے قول و فعل میں کوئی تضاد نظر نہیں آیا، رمیز راجا اپنی پالیسیوں میں واضح ہیں، اب پاکستان کرکٹ میں فرق نظر آئےگا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ اعظم خان پر تنقید ہونے پر مجھے بہت مزہ آتا ہے، یہی تنقید اعظم کو بڑا کھلاڑی بنائےگی، تنقید کھلاڑی کے لیے اچھی ہوتی ہے ۔
معین خان کا کہنا تھا کہ اعظم خان میں صلاحیتیں ہیں، اس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ،میں نےکوئی سفارش نہیں کی، میری تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں بھی اعظم کے لیے سفارش نہیں چلتی۔اس موقع پر سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز کے بعد ایسا چیئرمین دیکھا ہے جس میں اتنی انرجی ہے، رمیز راجہ کی عمر بھی کم ہے وہ کام کرسکتے ہیں، وہ کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔