منشیات کیس : شاہ رخ خان کی فنکاروں سے درخواست
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے گھر نہ آئیں .تفصیلات کے مطابق شاہ رخ آریان خان کی گرفتاری کے بعد بالی ووڈ فنکاروں سے اپنے گھر ’منت‘ نہ آنے کی درخواست کی ہے۔آریان کی گرفتاری کے بعد بالی ووڈ کے سلو میاں سلمان خان سب سے پہلے شاہ رخ کے گھر پہنچے. بعد ازاں ان کی بہن الویرا خان، سیما خان، ماہیپ کپور، اداکارہ نیلم کوٹھاری سمیت متعدد بالی ووڈ شخصیات کو شاہ رخ خان کے بنگلے کے باہر دیکھا گیا۔
جو لوگ ان کے گھر نہیں پہنچ سکے انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے شاہ رخ خان کی سپورٹ کی جن میں سنیل شیٹھی، پوجا بھٹ، اداکارہ سوچیترا کرشنا مورتی اورمیکا سنگھ وغیرہ شامل ہیں۔ تاہم اب رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ شاہ رخ خان نے اپنے دوستوں سے ان کے گھر نہ آنے کی درخواست کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شاہ رخ خان اور ان کی ٹیم نے تمام اداکاروں اور دوستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے گھر نہ جائیں۔