پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 آج
لاہور(ایمرا نیوزآن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آخری ٹی 20 آج کھیلا جائے گا، جنوبی افریقہ کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، اب پاکستان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی 20 میں بھی کلین سوئپ ہونے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے. دورہ جنوبی افریقہ پاکستان ٹیم کے لیے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا، پہلے جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کیا اس کے بعد ون ڈے سیریز میں پاکستان کو 4-1 سے شکست دی، اور اب ٹی 20 سیریز بھی جنوبی افریقہ نے اپنے نام کرلی ہے، یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو 12 سیریز جیتنے کے بعد اس سیریز میں شکست ہوئی ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت ٹی 20 کی نمبر ون ٹیم ہے.
https://emra.tv/2019/02/06/رانا-ثناء-الله-ف…واوڈا-پر-برس-پڑے/
دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو بھی پابندی کا سامنا کرنا پڑگیا.پاکستان نے دونوں ٹی 20 میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے لیکن پھر بھی پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز نہیں جیت پائی، پاکستان کی طرف سے بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی ہے اور سب ان کی بیٹنگ کی بہت تعریف کررہے ہیں.