پی ایس ایل میچز ،سکیورٹی اور ٹریفک کی بہاﺅ کو کنٹرول کرنے کیلئے اضافی نفری ،دیگر سہولیات فراہم کر دی گئیں
13اضلاع سے تعلق رکھنے والے 100اہلکاروں کی خدمات کو سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے لاہور پولیس کے سپرد کر دیا گیا
لاہور(ایمرا نیوز آن لائن) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی کی طرف سے لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل 4کے میچز کے دوران شائقین ، مہمانوں کی فول پروف سکیورٹی اور مانیٹرنگ سمیت ٹریفک کے بہاﺅ کو یقینی بنانے کے لیے اور ٹریفک پولیس کو اضافی نفری کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کر دی گئیں۔احکامات کے مطابق 13اضلاع سے تعلق رکھنے والے 100اہلکاروں کی خدمات کو سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے لاہور پولیس کے سپرد کر دیا گیا۔جبکہ ایلیٹ پولیس فورس کی 125ٹیمیں اپنی گاڑیوں سمیت فراہم کر دی گئی ہیں اور سنائپر چیکنگ کے لیے 10پیئرز بھی ایلیٹ فورس سے لاہور پولیس کے سپرد کر دئیے گئے ہیں۔پی ایس ایل کے میچز کے دوران ٹریفک کے بہا کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنانے اور عام شہریوں کو روز مرہ معمولات زندگی کو جاری رکھنے کے لیے 5ایس پی رینک کے افسروں کی خدمات سی ٹی او لاہورکے سپرد کی گئی ہیں۔ 10ڈی ایس پی صرف اور صرف مہمانوں کی آمدورفت و الے راستوں اور پارکنگ ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔30سینئر ٹریفک وارڈنز اور 400تربیت یافتہ ٹریفک اہلکاراور وارڈن بھی پی ایس ایل کے دوران فرائض انجام دیں گے۔