کراچی ،مختلف علاقوں میں پولیس کی کاروا ئیاں ،منشیات فروشوں سمیت 14ملزمان گرفتار 15سالہ مغوی بچہ بھی بازیاب
کراچی(ایمرا نیوز آن لائن)کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران پولیس نے اغواہ کاروں ،منشیات فروشوں سمیت 14ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 15سالہ مغوی بچہ بازیاب کرالیا ہے ۔ملزمان سے اسلحہ منشیات اور مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے ترجمان پولیس کے مطابق بریگیڈ پولیس نے 2 ملزمان راجیش اور روی کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی سے 3 منیشات فروش ملزمان جنید،جہانزیب اور شیر محمد، سکھن پولیس نے ریڑھی گوٹھ شیطان چوک کے قریب شہر کے مختلف علاقوں میں ہیروئن سپلائی کرنے والے 2 ملزمان سہراب اور اکرم الحق کو گرفتار کرکے قبضے سے ایک کلو ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، جبکہ بغدادی پولیس نے ملزم عدنان اور سپرمارکیٹ پولیس نے ملزم انس کو گرفتار کرلیا،طارق روڈ پر پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے تبادلہ کے بعد زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کیے گئے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔فریئر پولیس نے کینٹ اسٹیشن کے قریب کارروائی کے دوران مغوی بچہ بازیاب کرالیا، پندرہ سالہ لڑکے کو تین روز قبل دہلی کالونی سے اغوا کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز گرفتار دو اغوا کاروں کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی، ملزمان سے دیگر ساتھیوں سے متعلق تفتیش جاری ہے۔اے آئی ایس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم میمن گوٹھ سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، گرفتار ملزم سے رائفل اور دستی بم برآمد کیا، ملزم نے دوران انٹیروگیشن متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ تاہم گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔