کرکٹ ورلڈ کپ، آئی سی سی نے 100 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع کر دیا
ایونٹ کو یادگار بنانے کے لیے شاندار ریکارڈز شیئر کر دیئے،، ورلڈ کپ 2015 میں سب سے زیادہ 38 سنچریز بنیں
دبئی(ایمرا نیوز آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے ورلڈکپ کا 100 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع کر دیا، شاندار ریکارڈز نے ایونٹ کو ابھی سے یادگار بنا دیا۔آئی سی سی نے ورلڈکپ کا 100 روزہ کاؤنٹ ڈاؤن کرتے ہوئے ایونٹ کو یادگار بنانے کے لیے شاندار ریکارڈز شیئر کر دیئے۔ کرکٹ کے سپر میگا ایونٹ میں ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر چھ سینکڑوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔پانچ پانچ سنچریاں بنانے بیٹسمین رکی پونٹنگ اور کمارسنگا کارا ہیں، ورلڈ کپ 2015 میں سب سے زیادہ 38 سنچریز بنیں۔ آئرلینڈ کے کیون اوبرائن نے 2011 کے ورلڈ کپ میں 50 گیندوں پر یعنی تیزترین سنچری سکور کی۔ آئرلینڈ ہی سے تعلق رکھنے والے بلے باز پال سٹرلنگ 20 سال اور 196 دن کی عمر میں ورلڈ کپ سنچری بنا کر کم عمر ترین کھلاڑی بنے۔ 38 سال اور 135 دن کے سری لنکن لیجنڈری تلکا رتنے دلشان عمر رسیدہ سنچری میکر بنے۔سب سے زیادہ پانچ بار کے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے بلے بازوں کو سب سے زیادہ 26 سنچریز بنانے کا اعزاز حاصل ہے، لیجنڈری رکی پونٹنگ نے بطور کپتان ورلڈکپ 2003 کے فائنل میں ناٹ آؤٹ 140 کی شاندار اننگز کھیل کر ایونٹ کو یادگار بنا دیا تھا۔