ہلک ھوگن wwe کا واحد ریسلرجوکہ بڑھاپے میں دنیا بھر میں مقبول ہوگیا
(میڈیا 92نیوز آن لائن)
ریسلنگ کی اگر تاریخ لکھی جائے تو اس میں ہلک ہوگن کا نام نہ لکھنا بہت بڑی زیادتی ہوگی۔اس پہلوان نے 11اگست 1953میں امریکی ریاست جارجیا میں آنکھ کھولی۔ہوگن تیرہ بار ورلڈ چیمپیئن ، چھ بار WWF ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن اور چھ بار WCW ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن بھی رہے۔
ہوگن کا شمار ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلرز میں ہوتا ہے تاہم ہوگن کو سکینڈل کے دوران افریقی امریکیوں کیخلاف متعصبانہ رویہ اختیار کرنے اور نفرت انگیز زبان استعمال کرنے کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای نے ان سے اپنا کنٹریکٹ ختم کردیا تھا۔
ویڈیو دیکھیں:
ڈبلیو ڈبلیو ای نے بھی بتدریج اپنے پروگراموں میں ہوگن کے نام کو دہرانا شروع کردیا ہے جبکہ سکینڈل کے بعد ان کا نام قطعی دہرانا بند کردیا گیا تھا۔پہلے ہوگن معروف ٹی وی پروڈیوسر ایرک بسچوف کی ڈیجیٹل ویڈیو میں بھی جلوہ گر ہوئے ہیں جس میں ہوگن کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی ڈبلیو ڈبلیو ای میں اچھے انداز سے واپسی کیلئے پر امید ہیں۔