کل سے شادی ہالز بند، جانیئے اہم خبر
کراچی(ایمرا نیوزآن لائن) کراچی میں شادی ہال مالکان بھی سڑکوں پر آگئے. شادی ہال مالکان کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے خلاف احتجاج جاری ہے، شادی ہال مالکان نے کل شادی ہال بند رکھنے کی دھمکی دے دی ہے. واضع رہے ایس بی سی اے نے شادی ہال مالکان کو تین دن کے اندر شادی ہالز کسی اور جگہ منتقل کرنے کا کہا ہے ورنہ وہ شادی ہالز گرادیں گے.اس کے خلاف شادی ہال مالکان احتجاج کررہے ہیں اور انہوں (ایس بی سی اے) کے مرکزی دفتر سوک سینٹر کے باہر دھرنا دیا ہوا ہے.
https://emra.tv/2019/01/26/بارش-کا-نیا-سسٹم…-داخل-،-محکمہ-مو/
یاد رہے سپریم کورٹ کے حکم پر ایس بی سی اے نے کمرشل پلاٹس پر قائم شادی ہالز کو نوٹس بھیجے ہیں اور کہا ہے کہ وہ تین کے اند شادی ہالز کو کہیں اور منتقل کریں. قانونی کمرشل شادی ہالز کو غیر قانونی قرار دینے کے خلاف شادی ہال مالکان شدید احتجاج کررہے ہیں.شادی ہال مالکان یہ سوال کررہے ہیں کہ وہ شادی ہالز کو کہاں منتقل کریں؟
شادی ہال مالکان نے مزید کہا ہے کل ہونے والی تمام تقریبات بھی منسوخ سمجھیں، اس کی وجہ سے کراچی کے لوگوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے.
https://emra.tv/2019/01/26/بھارت-میں-پھنسی-…اکستانی-خاتون-کی/
یاد رہے سپریم کورٹ نے کراچی کےمتعدد شادی ہالز ، کنٹونمنٹ ایریاز میں تمام سینما گھروں، کمرشل پلازے اور مارکیٹس گرانے کا حکم دے رکھا ہے.