آل پاکستان میرج انڈسٹری ایکشن کمیٹی بلوچستان کے وفد کی جھنگ آمد
آل پاکستان میرج انڈسٹری ایکشن کمیٹی بلوچستان کے صدر زاھد خان کی وفد کے ہمراہ پنجاب کے ضلع جھنگ آمد. چیئرمین آل پاکستان میرج انڈسٹری ایکشن کمیٹی ذوالقرنین حیدر جگر نے والہانہ استقبال کیا. اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی. دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی میرج انڈسٹری اسوقت شدید بحران کا شکار ہے حکومت نے دوسری مرتبہ اس انڈسٹری کو بین کر کے اسکی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی مسلسل پابندی اور نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے میرج انڈسٹری سے جڑے لاکھوں خاندانوں کی حالت انتہائی مخدوش ہے .
چیرمین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت وقت میرج انڈسٹری کو بلیک لسٹ سے نکالے ورنہ لاکھوں لوگ ایک بار پھر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے.
زاھد خان نے کہا حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ میرج انڈسٹری سے جڑے لاکھوں لوگوں کو بیروزگاری سے نکالنے کے لیے فوری طور پر ایس او پیز وضح کیے جاہیں.
آخر پر چیرمین آل پاکستان میرج انڈسٹری ذوالقرنین حیدر جگر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام کاروبار تمام طرح کی انڈسٹری رواں دواں ہے اگر تالے پڑے ہیں تو صرف اور صرف شادی ہال اور اس سے جڑے لاکھوں لوگوں کے چولہے پر.