پنجاب پبلک سروس کمیشن خواجہ سراوں کےلیے کوٹہ مختص نا ہونے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت
رپورٹ:حافظ عبدالرحمان
پنجاب پبلک سروس کمیشن خواجہ سراوں کےلیے کوٹہ مختص نا ہونے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت عدالت نے لیکچرر کی آسامیوں پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا.
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس فیصل زمان خان نے خواجہ سرا فیاض اللہ کی درخواست پر سماعت کی, درخواستگزارنے موقف اپنایا کہ اُردو لیکچرر کی پوسٹ کے لئے پی پی ایس سی کےدرخواست جمع کروائی,بطور خواجہ سرا درخواست کو مسترد کردیا گیا,اوربتایاگیا کہ صرف مرد اور خواتین درخواست جمع کروا سکتے ہیں,پنجاب پبلک سروس کمیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں خواجہ سراؤں کی لیکچرار کی آسامیوں سے محروم رکھنابنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ,خواجہ سراء فیاض اللہ نے موقف اپنایا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی یہ پالیسی امتیازی سلوک ہے,پی پی ایس سی کی پالیسی خواجہ سرا پرٹکیشن ایکٹ 9 کی خلاف ورزی ہے. درخواستگزارنے استدعا کی کہ بطور پاکستانی شہری ہمیں بھی مقابلہ کے امتحان کا اہل قرار دیا جائے,عدالت پنجاب پبلک سروس کمیشن کی پالیسی کو کلعدم قرار دے,, عدالت ایڈوکیت جنرل پنجاب سے خواجہ سراء کے فارم کو مسترد کرنے پر دو ہفتوں میں جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا.