روس تیل سے 30 سے 40 روپے کمی متوقع ہے،مصدق ملک
اسلام آباد :روس سے آنے والا تیل کی ترسیل شروع ہو گئی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے تک کمی متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکام وزارت پیٹرولیم نے کہا ہے کہ روسی تیل سے پاکستانی میں پیٹرول سستا ہو جائے گا،آئندہ دو ہفتے میں روسی تیل مارکیٹ میں آ جائے گا۔ 45 ہزار ٹن کی پہلی کھیپ پی آر ایل میں ریفائن ہو گی،پارکو بھی روسی تیل کی ریفائنگ میں حصہ لے گا۔ذرائع کے مطابق روسی تیل سے ریلیف کے اثرات یکم جولائی تک آنے کا امکان ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 سے 40 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ جبکہ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ روس سے آنے والا پہلا جہاز لنگر انداز ہو چکا ہے،جہاز کو آف لوڈ کرنے میں 3 دن لگ جائیں گے۔دوسرا جہاز بھی ایک ہفتے میں آجائے گا،دوسرے جہاز میں 60 سے 65 ہزار ٹن تیل ہو گا۔روس سے 1 لاکھ ٹن تیل کا معاہدہ ہے جو دو جہازوں پر آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آذر بائیجان سے کم قیمت ایل این جی کارگو معاہدہ ہوا،آذر بائیجان ہر ماہ کم قیمت پر ایل این جی کا ایک کارگو دے گا۔ خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے ملک کی خارجہ پالیسی خراب کی،گزشتہ حکومت ٹویٹر پر اپنی خارجہ پالیسی چلا رہی تھی ۔۔