آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ 2 مارچ ہونے کا امکان
اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول کا معاہدہ کل (جمعرات ) کو ہونے کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 9 فروری کو ہونا تھا جو اب 2مارچ میں ہونے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روزپاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات نہیں ہوئے جو بجلی بلوں کی رکی ہوئی وصولیاں شروع کرنے کے بعد ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی کئی شرائط پرعمل درآمدکرناہوگا جس کے تحت حکومت کو سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹی فکیشن اور مانیٹری پالیسی میں اضافے کا بھی اعلان کرنا ہوگا۔ذرائع کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 16 کے بجائے 2 مارچ کو ہونے کا امکان ہے جس میں مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں اضافے کا جائزہ لے گی اور کمیٹی کے فیصلے سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جائے گا۔