موٹرویز کا ملک کو فائدہ ہوا یا نقصان؟؟؟وزیراعظم عمران خان نے بتا دیا
گجرات(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ایک اور منصوبے کا وعدہ پورا کر دیا ہے.پاکستان میں بڑھتے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے وزیراعظم نے نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ کیا.تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن نے آج سیالکوٹ کھاریاں موٹروے بنانے کے لیے سنگ بنیادرکھ دیا ہے .اس موٹروے سے سیالکوٹ اور کھاریاں کے مسافروں کی آمدروفت میں آسانی ہو گی علاوہ ازیں سیالکوٹ کی صنعتوں میں تیارمصنوعات کی نقل و حرکت کو بھی آسان بنایا جائے گا.
وزیراعظم عمران خان نےسیلاکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے کی تقریب میں خطاب کیا.دورا ن خطاب ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اہم منصو بہ ہے اور موٹروے اسی روٹ پر بننا چاہیے تھا، ریونیو حاصل کرنے کے لیے ہمیں یہ سوچنا ہے کہ اس موٹروے کو کیسے استعمال میں لایا جائے . وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں سوات موٹرے کے ذریعے 27 لاکھ گاڑیاں گئیں لہذٰا سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے موٹروے بہت ضروری ہے.
عمران خان نے کہا کہ ملک میں ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے صنعتوں کی ضرورت ہے ، ہم نے ہر قسم کی صنعتوں کے لیے جو چھوٹی ہوں یا بڑی آسانیاں پیدا کرنی ہیں.
علاوہ ازیں سکولوں ،سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز کا استعمال کی جاتا ہے،جب تک ملک کی آمدنی میں اضافہ نہیں ہوگا ہمارے قرضے اترنا مشکل ہیں .