وزیراعظم عمران خان کا افغان طالبان سے مذاکرات کا آغاز
اسلام آباد (ویب ڈیسک)دو دہائوں کے بعد بالاخر طالبان نے افغانستان پر قبضہ کر لیا.دنیا کی نظریں اب ان پر لگی ہیں کہ طالبان حکومت بنانے کے حوالے سے کیا حکمت عملی اختیار کرتے ہیں .اسی سلسلے میں وزیراعظم عمران خان افغان طالبان سے رابطے میں ہیں اور اب وزیراعظم نے افغان طالبان سے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے.اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ پر بتایا ہے کہ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے رہنماؤں اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے تفصیلی ملاقاتیں اور گفتگو کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان حکومت میں تاجک، ازبک اور ہزارہ برادری کی شمولیت کے لیے میں نے طالبان سے مذاکرات کا آغازکیا ہے، 40 سالہ تنازع کے بعد تمام اقوام پر مشتمل حکومت افغانستان میں امن و استحکام لائے گی، یہ نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہوگا۔